شام پہنچی امریکہ کی درجنوں پیشرفتہ بکتر بند گاڑیاں
Apr ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شام میں غاصب امریکیوں کی درجنوں جدید بکتر بند گاڑیوں کی آمد کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے تسنیم نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب امریکی افواج نے شمالی عراق سے کراسنگ کے ذریعے درجنوں فوجی گاڑیاں اور کنٹینر ٹرکوں کو شام کے صوبہ حسکہ کے شہر الجزیرہ میں غیر قانونی اڈوں تک منتقل کیا ہے۔
شام کے اس سرکاری میڈیا کے مطابق 60 گاڑیوں کا قافلہ، جس میں کئی کنٹینر ٹرک، ہتھیار اور گولہ بارود سے لدے کئی جدید بکتر بند گاڑیاں اور 40 ٹینکر شامل ہیں، تیل چوری کرنے کے لیے شام کی سرزمین میں داخل ہوئے۔
باخبر ذرائع نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ ان میں سے کچھ ہتھیار اور فوجی سازوسامان سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کو دیئے جائیں گے۔