Apr ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • شمالی شام میں کرد ملیشیا کے اڈے میں دھماکہ

شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے اسلحہ گودام میں دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق شمالی شام کے علاقے رقہ میں سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی ملیشیا کے ایک اڈے میں دھماکہ ہوا ہے جس کی وجوہات کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔ 
بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ مذکورہ ملیشیا کے اسحلہ کے گودام میں ہوا ہے جبکہ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کی حامل ایک گاڑی کرد ملیشیا کے اڈے میں دھماکے سے اڑ گئی ۔
دھماکے کے نتیجے میں سیرین ڈیموکریٹ فورس کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
حلب الیوم کے مطابق یہ دھماکہ اس مکان میں ہوا ہے جسے مذکورہ ملیشیا گروپ اسحلہ گودام کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔ 

ٹیگس