Apr ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گردوں کا حملہ ناکام، آٹھ حملہ آور گرفتار

ادلب کے جنوبی مضافات میں شام کی فوج اور دہشت گرد عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس دوران کم از کم آٹھ دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعے کے روز ایک دہشت گرد گروہ نے الفطاطرہ علاقے میں واقع شام کی فوج کے ایک ٹھکانے میں گھسنے کی کوشش کی تاہم انہیں شام کے فوجی جوانوں کے شدید جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 

باخبر ذرائع کے مطابق، اس دوران دہشت گردوں کی تین گاڑیاں تباہ، آٹھ دہشت گرد گرفتار اور تیرہ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔  بتایا جا رہا ہے کہ شام کی فوج نے دہشت گردوں کے حملے کے بعد، ترکیہ کے حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں اور ان کی سپلائی لائن کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا اور اس حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ۔ 

یاد رہے کہ شام کے شمال مغرب میں واقع صوبہ ادلب اور اسی طرح صوبہ لاذقیہ، حماہ اور حلب کے کچھ حصوں پر بدستور دہشت گردوں کا قبضہ ہے جنہیں امریکہ اور ترکیہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ بفر زون قرار دیئے جانے کے باوجود دہشت گرد عناصر ان علاقوں سے شام کی فوج اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

ٹیگس