Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونیوں کا مسجد الاقصی پر پھر حملہ

غاصب صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح غاصب صیہونیوں کے ایک جھتے نے جسے سیکورٹی اہلکاروں کا تحفظ حاصل تھا، مسجد الاقصی پر ہلہ بول دیا اور نازیبا نعرے بھی لگائے۔ 
صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر اتمار بن غفیر نے ہفتے کی شب مزید سیکورٹی اہلکار مسجد الاقصی میں تعینات کرنے اور معتکفین کو وہاں سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 
اس اعلان کے بعد معتکفین نے مسجد الاقصی کے دروازے بند کر دیئے تھے اور واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ وہ اپنے حق عبادت اور قبلہ اول کے دفاع سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ 
مسجد الاقصی کی نگرانی کرنے والی حکومت اردن نے بھی ، معتکفین کے اخراج کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت پر عائد ہوگی۔ 

ٹیگس