مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کا اعتراف
Apr ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
مغربی ایشیا میں سرگرم دہشت گرد امریکی فوج کے مرکز سینٹکام نے مشرقی شام میں واقع اپنے ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملے کا اعتراف کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ارنا نیوز کے مطابق سینٹکام نے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی شام میں کونیکو اڈے کے اندر موجود فوجیوں پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ دہشت گردامریکی مرکز نے حسب معمول یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پیر کو میڈیا ذرائع نے تیل سے مالامال شام کے دیرالزور علاقے میں واقع امریکہ کے ایک غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی خبر دی تھی۔
ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
شام میں دہشتگرد ٹولے داعش کی باضابطہ شکست کے بعد خود امریکی فوجیوں نے براہ راست ان کی جگہ لے لی جو اب داعش کی جگہ شام کا تیل نکالنے اور اسکی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
امریکہ اور اسکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں وقتا ًفوقتاً عوام کے احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں جو اپنے علاقے سے غیر ملکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
شام کی حکومت بارہا یہ واضح اعلان کر چکی ہے کہ ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف وزری ہے۔