غاصب صیہونی فوجیوں کا حملہ، 40 فلسطینی زخمی
Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 40 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں من جملہ نابلس اور قلقیلیا میں صیہونی بستیاں تعمیر کرنے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
حالیہ دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں خاصی شدت آگئی ہے جبکہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔