Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیت مخالف کارروائی

فلسطینی مجاہدین نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیت مخالف کارروائی انجام دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق تحریک مزاحمت کے جوانوں نے ہفتے کو شمال مشرقی بیت المقدس میں صہیونیوں کی ایک گاڑی پر حملہ کیا ہے۔ 
یہ کارروائی مخماس کے علاقے میں انجام دی گئی جس کے دوران گاڑی میں سوار فلسطینی مجاہدین نے صیہونیوں کی ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ 
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، بعد ازاں صیہونی فوجیوں نے مخماس جانے والے راستے کو بند کردیا ۔
قابل ذکر ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کے جواب میں فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ 

ٹیگس