صیہونیوں کے خلاف ایک اور مسلحانہ کارروائی، دو صیہونی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ خبروں کے مطابق، ایک فلسطینی مجاہد نے دو صیہونیوں کو زخمی کردیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ایک فلسطینی نوجوان نے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح علاقے میں دو صیہونیوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر زخمی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ فلسطینی نوجوان اس واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔ صیہونی سیکورٹی فورس اب تک اس مجاہد کا پتہ لگانے اور گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے ۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تل ابیب فلسطینیوں کے استقامت کو جتنا بھی دبانے کی کوشش کر رہا ہے، اتنا ہی فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ فلسطینی مجاہدوں کی جوابی کارروائیوں نے جو اب مسلحانہ شکل اختیار کرچکی ہیں، صیہونیوں کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔