Apr ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل صرف میزائلوں اور بندوقوں کی ہی زبان سمجھتا ہے

حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیل صرف میزائلوں اور بندوقوں کی زبان سمجھتا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے پیر کے روز ایک خطاب میں کہا کہ اسرائیل صرف میزائلوں اور بندوقوں کی زبان سمجھتا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے روز دیا کہ جو کوئی بھی خطے میں ہونے والی پیشرفت کو مانتا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پیشرفتیں الٹ گئی ہیں۔

سبلین علاقے میں "مغربی کنارے کے قدس شیلڈ" کے نام سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم فلسطین کو اس کے عوام کے حوالے کرنے کے منصوبے کا سامنا کر رہے ہیں اور قبلے کا رخ قدس کی طرف ہے، علاقے کے مجاہد اور مزاحمتی عوام کا رخ خودمختاری اور آزادی کی طرف ہے، استعماری طاقتیں اس میدان میں کچھ کرنے میں محدود ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیل صرف میزائلوں اور بندوقوں کی زبان سمجھتا ہے اور صرف لوہے کا مقابلہ لوہے سے کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس