Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • مالی امداد کے حصول کی کوشش کے دوران ہولناک سانحہ، دسیوں یمنی جاں بحق (ویڈیو)

دسیوں یمنی شہری مالی امداد حاصل کرنے کی جد و جہد کے دوران شدید اژدہام کے باعث اپنی جان دے بیٹھے۔ یمنی عوام کو جنگ کے باعث شدید بدحالی اور فقر و غربت کا سامنا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: یمنی ذرائع نے نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبد الخالق العجری کے حوالے بتایا کہ کچھ تاجروں نے وزارت داخلہ سے ہماہنگ کئے بغیر خودسرانہ طور پر جنگ سے متاثرہ یمنی باشندوں کے درمیان کچھ پیسے تقسیم کرنا شروع کر دئے جسے حاصل کرنے کے لئے وہاں خاصا اژدحام ہو گیا جو افسوس کے ساتھ اٹھہتر جانوں کے ضیاع کا سبب بنا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک اٹھہتر افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ دسیوں زخمی ہیں جن میں سے تیرہ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 85 بتائی ہے۔

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ، انٹیلیجنس، عدلیہ اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی ایک مشترکہ ٹیم واقعے کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے واقعے کی صحیح وجوہات سے جلد از جلد پردہ اٹھانے پر زور دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت صنعا میں پیش آیا۔

ٹیگس