افغانستان میں قحط و بھوک مری پر عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
عالمی ادارہ صحت نے افغانستان میں غربت و غذائی بحران بڑھنے پر سخت انتباہ دیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں غربت و افلاس او غذائی بحران شدت سے بڑھتا جا رہا ہے اور عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یومیہ تقریبا ایک سو ساٹھ ننھے بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ افغانستان پر امریکہ کے بیس سالہ غاصبانہ قبضے کے نتجے میں اس ملک کو ہر شعبے میں تباہی کا سامنا ہے جبکہ امریکہ نے اس ملک کے اربوں ڈالر ضبط کر رکھے ہیں۔
افغانستان میں غربت و افلاس کے نتیجے میں تقریبا دو کروڑ افراد کو غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کا سامنا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کی نصف آبادی کو بھوک مری کا سامنا ہے اور دو کروڑ اسّی لاکھ سے زائد لوگوں کو انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے نائب وزیراعظم عبد السلام حنفی نے کابل میں افغانستان سے متعلق ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات میں افغانستان میں مختلف شعبوں میں امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔