عراق میں امریکی سفیر کی مشکوک حرکتیں
عراقی رکن پارلیمنٹ نے حکومت اور وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ بغداد میں امریکی سفیر کی مشکوک حرکتوں کا نوٹس لیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: الاتجاه ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ زینب الموسوی نے عراق میں امریکی سفیر الینا رومانوسکی کی مشکوک حرکتوں اور پارلیمنٹ میںو اراکین سے دستخط کی کوششوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت اور وزارت خارجہ کو چاہئیے کہ وہ مشکوک حرکتوں پر جو قبضہ گری میں شمار ہوتا ہے پابندی عائد کی جائے۔
الاتجاه ٹیلی ویژن چینل کے رپورٹر نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی سفارتخانہ سازش اور عراق کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والے دہشتگردوں کے حامیوں کے اڈے میں بدل چکا ہے۔ اور ظلم وستم کی بنیاد پر بننے والے اس سفارتخانے کا کرتا دھرتا امریکی سفیر ہیں۔
اس سے قبل بھی عراقی پارلیمنٹ کے کئی نمائندوں نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ امریکی سفیر کو ان کے ملک کے معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہ دیں۔