سوڈان میں جنگ بندی کا خاتمہ ہو گیا
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فی الحال جنگ بندی کا امکان نظر نہیں آ رہا ہے کیوں کہ جنگ کے دونوں فریقوں کا یہ خیال ہے کہ کامیابی انہیں مل سکتی ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: الجزیرہ نے سوڈان میں تعینات اقوام متحدہ کے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگ کے دونوں فریقوں میں ایسا کوئی قرینہ نظر نہیں آ رہا ہے کہ وہ جنگ بندی کو لے کر سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی ضمانت میں طے پانے والی 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے اور دونوں فریقوں میں سے کوئی بھی اس کا پابند نہیں رہا۔
اقوام متحدہ کے نمائندے کے مطابق سوڈان کے موجودہ حالات میں جنگ بندی کا امکان سرے سے نہیں ہے کیوں کہ دونوں ہی فریق کا خیال یہ ہے کہ وہ اس جنگ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے جنگ بندی پر مبنی دیگر ممالک کی توقعات کو اندازوں کی خطا قرار دیا اور پیشینگوئی کی کہ جنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بدستور جاری رہے گا۔