Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے خلاف سائبر حملوں اور مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری (ویڈیو)

صیہونی حکومت کے اہم اور حساس مراکز کی ویب سائٹوں پر سائبر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار سائبر اٹیکرز نے صیہونیوں کی ایک اسلحہ ساز کمپنی آئی ڈبلیو آئی کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: آج کی دنیا میں سائبر حملے ایک طاقتور اور سستے جنگی اسلحے کے بطور استعمال کئے جانے لگے ہیں اور اس سستے مگر طاقتور جنگی آلے کا استعمال گزشتہ مہینوں کے دوران ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف بکثرت ہوا ہے۔

ارنا نیوز نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سائبر اٹیکرز نے اس بار اسرائیل کی دو اہم اور حساس ویب سائٹوں کو نشانہ بنایا ہے، ایک ویب سائٹ ایویگیلو ہے جو وارننگ سسٹم بنانے والی ایک کمپنی کی ہے جبکہ دوسری ویب سائٹ آئی ڈبلیو آئی ہے جو ایک ایل اسلحہ ساز صیہونی کمپنی کی ہے۔

دو روز قبل صیہونیوں کی بجلی کے انفرااسٹرکچر پر سائبر حملہ ہوا تھا جبکہ اُس سے پہلے صیہونیوں کی پبلک سروسز، انکے ریڈیو ٹی وی، کمیونیکیش، بینک، یونیورسٹی، اخبارات اور واٹر سپلائی نظام کے سسٹموں پر بھی سائبر حملے ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب نتن یاہو کی سرکردگی میں صیہونی حکومت کے خلاف خود صیہونیوں کے مظاہرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز مظاہروں کا یہ سلسلہ اپنے سترہویں ہفتے بھی جاری رہا جس میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد صیہونیوں نے شرکت کر کے اپنی موجودہ حکومت سے نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔

ٹیگس