May ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی عراق سے فوجی سازوسامان شام لے گئے

امریکی فوج کے ایک قافلے کے ذریعے فوجی سازوسامان اور گولہ بارود عراق سے شام منتقل کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:سانا نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کئی ٹرالروں سمیت چالیس گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوج کا ایک قافلہ فوجی سازوسامان اور گولہ بارود لے کر الولید گزرگاہ کے ذریعے عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق قابض امریکی فوجیوں کی بکتر بند گاڑیوں کے حصار میں یہ فوجی قافلہ شام میں داخل ہونے کے بعد شمال مشرق میں حسکہ کے نواح میں واقع امریکہ کے غیرقانونی فوجی اڈے کی طرف روانہ ہو گیا۔

قابض امریکی فوجی شام میں قسد فورسز کی مدد سے اپنے اڈوں کو مضبوط بنانے اور شام کے تیل اور قدرتی ذخائر کی چوری کو جاری رکھنے کے لیے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان سے بھرے ہوئے ٹرک حسکہ لے کر جاتے ہیں۔ 

قابض امریکی فوجی اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر ایک عرصے سے غیرقانونی طور پر شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں موجود ہیں اور اس ملک کے تیل اور گندم کے ذخائر لوٹنے کے علاوہ شام کے عوام اور فورسز کے خلاف اقدامات انجام دیتے ہیں۔

ٹیگس