May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے طالبان کے وزیر خارجہ کی سفری پابندی ختم کر دی

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی کمیٹی نے طالبان کے وزیر خارجہ کو پاکستان سفر کرنے کی اجازت دی ہے جہاں پر وہ پاکستان اور اس کے بعد چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے طالبان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی پر لگی سفری پابندی ختم کر دی ہے۔

اقوام متحدہ سے پاکستان نے طالبان کے 15 رکنی وفد کو سفر کی اجازت دینے کی درخواست دی تھی جو 6 سے 9 مئی تک قابل عمل ہو گی تاکہ طالبان کا وفد پاکستان اور چین کے وزراء خارجہ سے ملاقات کر سکیں۔اس سے پہلے پاکستان اور چین کے حکام نے سی پیک منصوبے میں افغانستان کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ دوحہ میں افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے 25 ملکی اجلاس جاری ہے لیکن اس اجلاس میں طالبان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

ٹیگس