May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت؛ اسماعیل ہنیہ کا کئی عرب سربراہوں کو فون

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی عرب ممالک کے سربراہوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں قطر اور مصر کے سربراہوں سے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کو روکنے کی ضرورت کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا ہے۔

بعض ذرائع نے بھی خبر دی ہے کہ مصر غزہ میں صیہونی فوج اور استقامتی محاذ کے درمیان کشیدگی اورجھڑپوں کو روکنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر نے شہید خضر عدنان کی لاش فوری طور پر فلسطینیوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حمااس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر وحشیانہ جارحیت استقامتی تحریک کی شجاعت، پائیداری اور فولادی مزاحمت کو نہیں توڑ سکے گی اور ہم صیہونیوں کی جارحیت اور بربریت کے باوجود فلسطینی قوم کا دفاع جاری رکھیں گے۔

ٹیگس