May ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائی چار فلسطینی  شہید

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک فلسطینی لڑکی سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کردیا

سحرنیوز/عالم اسلام:فلسطین کی وزارت صحت نے شہید ہونے والی چھبیس سالہ فلسطینی لڑکی کا نام ایمان زیاد احمد عودہ بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسے نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ علاقے میں شہید کیا گیا۔ 
نابلس شہر کی ہلال احمر امدادی کمیٹی کے سربراہ احمد جبرئیل نے کہا ہے کہ صیہونیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ لڑکی صیہونیوں کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔ ایمان عودہ کا جنازہ ہلال احمر امدادی کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔
دوسری جانب نابلس سے موصولہ خبروں کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے الیاسمینہ علاقے پر دھاوا بول کر کم سے کم تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 

ٹیگس