May ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • شام اور سعودی عرب کے مابین سفارتی سرگرمیاں شروع

شام اور سعودی عرب نے آپس میں سفارتی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں سعودی عرب کی سفارتی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد شام نے بھی ریاض میں اپنا قونصل خانہ کھول دیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ میں ایک باخبر ذریعہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے عوام کی ایک دوسرے سے وابستگی اور دونوں ملکوں کے عوام کی عرب ممالک کے ساتھ باہمی روابط کی تقویت کے پیش نظر شام کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔

شام اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات، شام کے وزیر خارجہ  فیصل المقداد کے گزشتہ ماہ جدہ کے دورے کے بعد بحال ہوئے تھے۔

ٹیگس