May ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran

فلسطینی مزاحمت نے بارودی سرنگ بچھا کر غاصب صیہونی ٹولے کے ایک کارروان کا شکار کیا۔

سحر نیوز /عالم اسلام: مقبوضہ فلسطین کے نابلس علاقے میں فسلطینی مزاحمتی جوانوں نے صیہونی دہشتگردوں کے ایک کارروان کو بارودی سرنگ بچھا کر نشانہ بنایا۔ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے یہ اقدام ایک نادر اتفاق ہے۔

اس سے قبل ہم عراق و شام میں غیر ملکی فوجیوں بالخصوص امریکیوں کے کارروانوں کے راستے میں بارودی سرنگ کے دھماکوں کی خبریں سنتے آئے تھے، مگر اس بار اس نوعیت کی خبر مقبوضہ فلسطین سے موصول ہو رہی ہے جو خود غاصب صیہونی حکومت کے لئے فلسطینی مزاحمت کی جانب سے کھلا پیغام ہے کہ تم کچھ بھی کر لو مزاحمت ہر ممکن شکل میں جاری رہے گی۔

ابھی تک بارودی سرنگ کے اس دھماکے میں صیہونی ٹولے کے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

فلسطینی کمانڈر کے مکان پر صیہونی ٹولے کی بمباری

یاد رہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ روز غزہ میں جہاد اسلامی سے وابستہ مزاحمتی کمانڈروں کے مکانات پر بمباری کر کے تین فلسطینی کمانڈروں اور انکے اہل خانہ کو شہید کر دیا۔ صیہونیوں کی اس دہشتگردی میں بچوں اور خواتین سمیت تیرہ فلسطینی شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس