یوم نکبت منانے کا فلسفہ (ویڈیو)
May ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
چودہ مئی عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام کے لئے نہایت تلخ اور دشوار عہد کے آغاز کا دن ہے۔
سحر نیوز عالم اسلام: 15مئی 1948 کو عالمی سامراج نے فلسطین کی مقدس سرزمین پر صیہونیت حکومت کے خونخوار دیو اور سرطانی پھوڑے کو جنم دیا۔ یہ وہی دن تھا کہ جب فلسطین میں قتل و غارت، خونریزی و نسل کشی، بربریت و جارحیت اور منظم ریاستی دہشتگردی کے ایک طویل اور دردناک سلسلے کا آغاز ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے حریت پسند بالخصوص فلسطینی عوام اس دن کو ایک یوم غم کے ساتھ ساتھ صیہونیت کے خلاف یوم احتجاج کے بطور مناتے ہیں اور اپنی مقدس اور آبائی سرزمین کی جانب بازگشت کے لئے وہ اپنے آہنی عزم کا اعلان کرتے ہیں۔