May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی جرائم سے آزاد نامہ نگار خائف نہیں ہوں گے: حماس

فلسطین کی تحریک حماس نے فلسطینی نامہ نگار ابو عاقلہ کے دانستہ قتل کے بارے میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی حالیہ رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم سے قومی و حریت پسند نامہ نگار ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دفتر کے ایک اعلی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ شیرین ابوعاقلہ کو اسرائیل نے قتل کیا ہے۔

تحریک حماس کے پریس شعبے کے سربراہ علی العامودی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی نامہ نگار کے قتل کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت، دانستہ طور پر شواہد ختم کرنے کے درپے رہی ہے۔ العامودی نے کہا کہ نامہ نگار کے قتل کے منصوبے کا مقصد صیہونی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کرنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم سے قومی و حریت پسند نامہ نگار ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے اور فلسطینی نامہ نگار دنیا کو فلسطین کی حقیقی صورت حال سے باخبر کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ فلسطینی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کو صیہونی فوجیوں نے ایسی حالت میں جارحیت کا نشانہ بنایا تھا کہ وہ پریس جیکٹ پہنے ہوئے تھیں جس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ ایک نامہ نگار اور پریس رپورٹر ہیں۔

ٹیگس