صیہونی فوجیوں کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی کارروائیاں
فلسطینی مجاہدین نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم کے جواب میں نابلس کے جنوب میں صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں کریات اریع صیہونی کالونی کے قریب صیہونی کالونی کے باشندوں کو لے جانے والی بکتربند گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد کریات اریع سے باہر جانے والے راستے کو بند کر دیا۔
صیہونی حکومت کی فوج نے بھی اس کارروائی کے بعد ناجائز صیہونی کالونی میں ہنگامی حالات نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عبری زبان کے میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص جائے وقوعہ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ گذشتہ رات نابلس کے جنوب میں واقع کفر قلیل گاؤں پر صیہونی فوجیوں کی یلغار کے دوران صہونی فوجیوں اور فسطینی نوجوانوں کےدرمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
یہ بھی رپورٹ ملی ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے نابلس کے الطور علاقے میں صیہونی فوجیوں کی ایک چیک پوست پر فائرنگ کر کے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔