May ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • نابلس میں فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر فلسطین کی تحریک حماس کا ردعمل

فلسطین کی تحریک حماس نے نابلس کے جنوب میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی دشمن سے ابھی ہمارا حساب برابر نہیں ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی جوان شہید اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی اسنائپر، قریب کی اونچی عمارتوں پر موجود تھے جو کیمپ کے اندر ایمبولینس اور دوسرے امدادی وسائل کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

صیہونی فوج نے بلاطہ کیمپ سے باہر نکلنے سے پہلے چند گھروں کو بم لگا کر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ بلاطہ کیمپ میں رواں سال دو ہزار تئیس میں صیہونی فوج اور صیہونی آباد کاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد ایک سو چھپن ہو گئی ہے ان میں چھبیس بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ہلال احمر سوسائیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے بعد ان غاصب فوجیوں اور فلسطینی جوانوں میں شدید جھڑپ ہوئی جس میں تین فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

ٹیگس