May ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کی فوجی مشقیں لبنان کی فوجی اور ڈرون صلاحیت کا مظہر

حزب اللہ جوانوں نے جنوبی لبنان میں اپنے ایک کیمپ میں فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے ان فوجی مشقوں میں صیہونی دشمن سے ممکنہ جنگ کی مشقیں انجام دی ہیں اور ان مشقوں کو جنگ کی مانند قرار دیا ہے۔ ان فوجی مشقوں کے دوران حز ب اللہ کے جوانوں نے مختلف قسم کے ہتھیاروں منجملہ ٹینک شکن میزائلوں اور توپ خانے کا استعمال کیا اور اسنائپر صلاحیت بڑھانے کی مشقیں انجام دیں۔

جنوبی لبنان میں انجام دی جانے والی ان فوجی مشقوں میں حزب اللہ کے جوانوں نے جنگی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور آئندہ ممکنہ جنگ میں ڈرون کے استعمال پر خاص توجہ دی۔

ان فوجی مشقوں کے دوران ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ان طیاروں کے ذریعے لبنان اور حزب اللہ کے پرچم بھی لہرائے گئے۔

جنوبی لبنان میں انجام پانے والی فوجی مشقوں میں ڈرون طیاروں کے استعمال سے اس بات کا پیغام دیا گیا کہ لبنان کی تحریک مزاحمت، فوجی شعبے میں بہت ترقی کر چکی ہے۔

ٹیگس