May ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • عراق کے پہاڑوں میں کس طرح چھپے ہیں داعش کے دہشت گرد+ تصاویر

عراق کے مرکز میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے وسیع آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران داعش کے 10 ٹھکانوں کا انکشاف ہوا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کئی فوجی بریگیڈوں کی مدد سے آج صبح داعش کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔

صوبہ صلاح الدین کے علاقے طوزخورماتو میں الحشد الشعبی کے رضاکاروں کی جانب سے سنیچر کی صبح شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر آپریشن کے بعد اب تک داعش کے 10 ٹھکانے دریافت کئے جا چکے ہیں۔

 

السومریہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی 57ویں بریگیڈ اور ریپڈ ایکشن فورس نے طوز خورماتو کے علاقے میں داعش کے 7 ٹھکانے دریافت کرنے میں کامیاب حاصل کی۔

گنجان پہاڑیوں میں کھودے گئے ان ٹھکانوں سے داعش کے دہشت گردوں کے دھماکہ خیز مواد، لاجسٹک اور طبی مواد کی بڑی مقدار دریافت ہوئی ہے۔

ادھر عراق کی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے بتایا ہے کہ "جرف النصر" آپریشنل علاقے میں بم دھماکے میں 2 جاں بحق ہوگئے۔

عراقی میڈیا نے سنیچر کی صبح عراقی الحشد الشعبی کے 2 مجاہدین کی شہادت کی خبر دی ہے۔

بغداد الیوم نیوز سائٹ نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مغربی عراق میں حشد الشعبی فورس کا ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

 

اس سیکورٹی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ داعش کے ایک سابقہ ​​ٹھکانے میں دھماکے کے بعد پیش آیا جسے الحشد الشعبی فورس اپنے ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔

 

الحشد الشعبی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاکر منسی عبید حسون الدعمی کربلا اور الانبار صوبوں کے درمیان صحرا میں ڈیوٹی کے دوران ایک بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

 

ٹیگس