مسجد الاقصی میں عیسائیوں پر صیہونیوں کا حملہ
غاصب انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصی کے احاطے میں عیسائیوں کی ایک مذہبی تقریب پر حملہ کیا اور انھیں مذہبی رسم ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: پریس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے احاطے میں دیوار البراق کے قریب انتہا پسند صیہونیوں اور عیسائی مذہب کے پیروکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جہاں غاصب صیہونیوں نے کئی عیسائیوں کو گرفتار کر لیا۔
ایزرائیل نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں انتہا پسند صیہونیوں ںۓ دیوارالبراق کے جنوب میں ڈیویڈ سن سینٹر کے قدیمی علاقے میں واقع پارک میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب کو نشانہ بنایا اور ان عیسائیوں کو وہاں چلے جانے کو کہا۔
بیت المقدس کی بلدیہ کے ڈپٹی سربراہ نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور اس عیسائی تقریب کا مقصد عیسائی مذہب کی ترویج قرار دیا کہا کہ اسرائیل مذہبی رسومات ادا کرنے والے عیسائی مذہبی رہنماؤں کو خوش آمدید نہیں کہے گا۔ ایمک شاوہ نے عیسائی مذہبی تقریب کے موقع پر ہونے والی جھڑپ کو انتہا پسند صیہونیوں کی برتری پسندانہ فکر کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ انتہا پسند صیہونی، بیت المقدس کو یہودیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
انھوں نے مذہبی افکار میں پائے جانے والے اختلافات کا خاتمہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ عیسائی مذہبی تقریب کے نتیجے میں صیہونیوں کی جانب سے عیسائی مذہب اختیار کئے جانے پر غاصب صیہونیوں کو گہری تشویش لاحق ہے۔