May ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • رجب طیب اردوغان اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان مسئلہ فلسطین پر گفتگو

فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اور ترکیہ کے صدر نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال اور فلسطینی امنگوں کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر ایک بار پھر گفتگو میں ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر انھیں مبارک باد پیش کی۔

اس گفتگو میں انھوں نے تاکید کی کہ انھیں یقین ہے کہ فلسطینی قوم اور اس کے حقوق کی حمایت میں ترکیہ کے صدر کا موقف بدستور باقی رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اس گفتگو میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اور ان کے حقوق کی حمایت میں ان کا موقف بدستور جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رجب طیب اردوغان نے اپنے حریف کمال قلیچدار اوغلو کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ ایک بار پھر ترکیہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ٹیگس