May ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران اور مصر کے تعلقات کس مرحلے میں پہنچ گئے؟

مصر کے بہت سے رہنماؤں اور سیاسی شخصیات نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات میں فروغ کا خیر مقدم کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الشرق الاوسط کے مطابق مصری رہنماؤں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قاہرہ اور تہران کے تعلقات میں مضبوطی آئے گئی۔

گزشتہ کچھ عشروں میں ایران اور مصر کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں حالانکہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات محفوظ ہیں ۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے مئی 2022 کو عراق کے وزیر اعظم  شیاع السودانی کے اس بیان کا خیر مقدم کیا تھا جس میں تہران اور قاہرہ کے درمیان تعلقات بحالی کی بات کہی گئی تھی ۔

اردن میں منعقد اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عراق کے وزیر اعظم نے تہران اور قاہرہ کے درمیان مذاکرات شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامی کے ایک رکن فدا حسین ملکی نے حال ہی میں کہا تھا کہ موجودہ وقت میں عراق کے اندر ایران اور مصر کے درمیان مذاکرات چل رہے ہيں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہو جائیں گے۔

فدا حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں ایران اور مصر میں ان ممالک کے سفارتخانے کھولے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل کے بعد ایران اور مصر کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوگا۔

ٹیگس