Nov ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: آدھار کارڈ اب پیدائش کا ثبوت نہيں، یوپی حکومت کا فرمان

ہندوستان کے صوبے اتر پردیش کی حکومت نے ایک حکم جاری کرکے آدھار کارڈ کو تاریخ پیدائش کے ثبوت کے طور پر ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  اس حکم میں کہا گیا ہے کہ آدھار کارڈ کو اب پیدائش کی تاریخ کی سند کی شکل میں معتبر نہیں مانا جائے گا. حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تقرری، سرکاری خدمات، داخلوں، سرکاری اسکیموں اور دیگر حساس عمل میں تاریخِ پیدائش کے لیے اب صرف مستند دستاویزات جیسے پیدائش کا سرٹیفکیٹ، ہائی اسکول سرٹیفکیٹ یا دیگر مجاز ریکارڈ ہی قابلِ قبول ہوں گے۔

 آدھار کارڈ کی بنیاد پر عمر یا پیدائش کی تاریخ کی توثیق نہیں کی جائے گی۔

اس نئے حکم کے متعلق صوبے کے تمام محکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ 

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

اس حکم کو اترپردیش کے محکمہ منصوبہ بندی کے سیکرٹری "امت سنگھ بنسل" نے جاری کیا ہے.
دوسری جانب فوت شدہ افراد کے آدھار کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کی غرض سے دو کروڑ سے زیادہ مرحوم افراد کے آدھار نمبروں کو ڈی ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔

 فوت شدہ افراد کے آدھارکارڈ کو بند کرنے کے لیے "یو آئی ڈی اے آئی" نے اس سال ایک نئی آن لائن سہولت متعارف کرائی ہے۔

 فی الحال یہ سہولت ہندوستان کے پچیس صوبوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجود ہے۔

ٹیگس