وزير دفاع: 12 روزہ جنگ میں ہم نے اپنی پوری طاقت استعمال نہيں کی تھی
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت بہت ہی مضبوط پوزیشن میں ہے.
سحرنیوز/ایران: انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی طرح کی حماقت کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا. ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ دشمن کی حرکات پر ہم بہت گہری نظر رکہے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور اس کا فیصلہ کن جواب دینے کے لئے تیار ہیں. ان کا کہنا تھا کہ غلط اندازہ لگا کر دشمن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اگر کسی بھی طرح کی حماقت کی تو اس کو ہمارے ایسے شدید جواب کا سامنا کرنا ہوگا جو اس کو پشیمان کر دے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
برگیڈیر جنرل عزیز نصیر زادرہ نے کہا کہ جون کے مہینے میں غاصب صیہونی حکومت اور امریکا کی جانب سے کی جانے والی بارہ روزہ جنگ کے دوران ایران نے اپنی طاقت کے صرف ایک حصے کا ہی اظہار کیا تھا ، اس وقت ہم اپنی پوری طاقت بروئے کار نہیں لائے تھے۔