Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • اٹلی نے سعودی عرب کے لئے ہتھیاروں کے ذخیرے کھول دیئے

خبر رساں ذرائع نے خبر دی ہے کہ اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اطالوی حکومت نے بدھ کی شام کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی کو منسوخ کر دیا ہے۔

2019 اور 2020 میں اٹلی نے یمن کی جنگ میں اس کے ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کے لیے سعودی عرب کو فوجی ساز و سامان کی برآمد پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

اطالوی حکومت نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ میدان میں صورتحال میں تبدیلی کے پیش نظر یہ پابندی اب ضروری نہیں رہی۔

اس بیان میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی حالیہ کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

گزشتہ اپریل میں اطالوی حکومت نے متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی برآمدات پر پابندی بھی منسوخ کر دی تھی جو اس سے قبل یمن جنگ میں ابوظہبی کے کردار کی وجہ سے لگائی گئی تھی۔

اطالوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2022 سے یمن میں متحدہ عرب امارات کی فوجی موجودگی میں کمی آئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی اس نے اپنی سفارتی سرگرمیاں بھی بڑھا دی ہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات تیز ہو گئے ہیں ۔

ٹیگس