Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • فلسطین کے مزاحمتی جوان (فائل فوٹو)
    فلسطین کے مزاحمتی جوان (فائل فوٹو)

فلسطین کے غزہ علاقے میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں ایک بار پھر غاصب صیہونیوں کو اپنے نشانے پر لے لیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق یہ دھماکے مغربی غزہ میں ہوئے اور پھر دھماکوں کے بعد علاقے میں گاڑھا دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکوں کی آواز سنائی دئے جانے کے بعد مزاحمتی گروہ بدر کی ایک چھاؤنی میں آگ بھی بھڑک اٹھی ہے۔

فلسطین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے ایک مزاحمتی گروہ کی ایک چھاؤنی میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے تاہم یہ واضح کیا ہے کہ یہ دھماکہ ایک غیر متوقع واقعے کے نتیجے میں پیش آیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایک صیہونی سکیورٹی عہدے دار نے حکومتی ریڈیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان دھماکوں میں تل ابیب کے کردار کو مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مسلسل صیہونی جارحیتوں کے جواب میں فلسطینی مجاہدوں نے مقبوضہ علاقے میں ایک بار پھر مزاحمتی کارروائی کرتے ہوئے ایک ناجائز صیہونی بستی کو اپنے نشانے پر لے لیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکے جوانوں نے جلبون بستی کے قریب واقع ناجائز صیہونی ٹاؤن میراو پر فائرنگ کی ہے۔

بیان کے مطابق آپریشن انجام دینے کے بعد فلسطینی جوان علاقے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔ ابھی تک اس کاروائی میں ہوئے ممکنہ ہلاکوتں کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس