Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • مصر کی سرحد پر 3 صیہونی فوجی ہلاک

صیہونی فوج نے آج صبح مصر کی سرحد پر مسلح تصادم میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے اپنے ٹویٹر پیج پر مصر کی سرحد پر آج صبح اور دوپہر کو مسلح جھڑپوں میں اپنے دو فوجیوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

معا نیوز ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے لکھا کہ آج صبح مصر کی سرحد پر پاران بریگیڈ کے علاقے میں سیکورٹی کے ایک واقعے کے بعد، دو اسرائیلی فوجی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ زیر تفتیش ہے اور اسرائیلی فوج علاقے میں گشت کر رہی ہے۔

العربیہ اور الجزیرہ کے ٹوئٹر پیجز نے بھی صیہونی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا تیسرا اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک صیہونی فوجی شدید زخمی ہوا اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے، بعض ذرائع نے لکھا کہ وہ بھی ہلاک ہو گیا، لیکن پھر انہوں نے اپنی خبر کو ہٹا دیا۔

یہ جھڑپیں صبح ساڑھے چار بجے نیتسانا کراسنگ میں پیش آیا جو 1982 میں اسرائیل اور مصر کے درمیان مصالحتی معاہدے پر دستخط کے بعد تعمیر کی گئی تھی۔  صیہونی ذرائع کے مطابق اس حکومت کی فوج کو دو ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں ان کی موت کے تین گھنٹے بعد ملی ہیں۔

ٹیگس