Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • نابلس اور الخلیل صیہونیوں کے حملوں کی زد پر

صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں نابلس اور الخلیل شہروں کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آج صبح نابلس کے گاؤں یتما پر دھاوا بول کر کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے نابلس کے ایک اور قصبے بیتا پر حملہ کر کے فلسطینیوں کے کئی گھروں کی تلاشی لی ۔ ان حملوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں کی صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔ اس موقع پر فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور ان پر بوتل بم پھینکے۔

طوباس کے مشرق میں صیہونی فوج کے گشتی دستے پر بھی مزاحمتی مجاہدین نے فائرنگ کی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مجاہدین نے اپنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کے خلاف تیئیس مزاحمتی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

فلسطین کے پریس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں قدس، رام اللہ، جنین، نابلس، اریحا اورقلقیلیا میں انجام پائیں ۔

ٹیگس