Jun ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش نے برکس میں شمولیت کی درخواست دے دی

بنگلہ دیش نے باضابطہ طور پر ابھرتے ہوئے نئے عالمی اتحاد برکس میں شمولیت کی درخواست دے دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے جنیوا میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور جنوبی افریقہ کے صدر سائرل راماپھوسا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد برکس میں شمولیت کی باضابطہ طور پر درخواست دی گئی ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینی واجد اور جنوبی افریقہ کے صدر سائرل راماپھوسا

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا ہے کہ اگر گروپ نے ان کے ملک کو دعوت دی تو وہ پانچ ملکی اتحاد کی رکنیت قبول کر لے گا جس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یقینی طور پر برکس میں شمولیت کریں گے، ہمیں ابھی تک باضابطہ طور پر شمولیت کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق برکس تنظیم کے رکن ممالک دنیا کی ابھرتی اقتصادی طاقتوں کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ سال میں کئی ممالک نے برکس اتحاد میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس