Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • فلسطین، جنین میں صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان لڑکی کی شہادت، شہدا کی تعداد 7 ہوگئی

جنین پر صیہونی فوج کے حملے کے نتیجےمیں زخمی ہونے والی 14 سالہ فلسطینی لڑکی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جنین میں شہید ہو گئی ۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ نوجوان لڑکی سدیل غسان نغنغیہ جنین ہسپتال کے آئی سی یو یونٹ میں زیر علاج تھی جو آج صبح شہید ہو گئی ہے۔فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اس جوان فلسطینی کی شہادت پرتعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔یاد رہے کہ اس فلسطینی جوان لڑکی کی شہادت سے جنین میں صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ 21 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس