Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • عراق، داعش کے سلیپر سیلز کا صفایا کیا جا رہا ہے

عراق کے شمالی علاقوں کو بچے کھچے داعشی عناصر سے پاک کرنے کی وسیع کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی نیوز چینل العہد کے مطابق، منگل سے شروع ہونے والی اس کارروائی میں عوامی رضاکار فورس کی ایک بریگیڈ عراقی فوج کے شانہ بشانہ موصل کے مغرب میں واقع تلعفر شہر میں داخل ہوگئی ہے۔ وہاں محلوں کو تکفیری عناصر سے پاک کیا جا رہا ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ تلعفر کے مضافات میں واقع دیہی علاقوں کی گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ 
صوبہ نینوا کے المسئولیہ شہر میں بھی داعشی سلیپر سیلز کا صفایا جاری ہے۔  قابل ذکر ہے کہ داعش کے ناجائز قبضے کے خاتمے کے بعد، اس دہشت گرد گروہ سے وابستہ بچے کچے عناصر اور سرغنے عراق کے دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار صوبوں میں روپوش ہوگئے ہیں جو وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کاروائیاں بھی انجام دیتے رہتے ہیں۔

ٹیگس