Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • مقبوضہ جولان، صیہونی فوجیوں کا حملہ، علاقے کے دسیوں شامی باشندے زخمی

صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ جولان کو محاصرے میں لے کر اس علاقے کے دسیوں شہریوں کو زخمی کردیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ جولان کے زرعی علاقوں کو محاصرے میں لینے کا سلسلہ منگل سے شروع ہوا ہے۔
صیہونی حکومت ونڈ ٹربائن نصب کرنے کے بہانے علاقے کے حقیقی باشندوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جس سے علاقے کے عوام نے سخت مخالفت کی ہے۔ 
سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، جولان میں صیہونی مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے شامی باشندوں نے الحفایر میں صیہونی فوجیوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر غاصب فوجیوں نے وحشیانہ انداز میں علاقے کے عوام پر حملہ کرکے انہیں زخمی اور کم از کم دس نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔  صیہونی فوجیوں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی کارکنوں کی سرگرمیوں میں خلل ڈالا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کئے جانے سے روک دیا۔  عینی شاہدین نے بعض زخمیوں کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

ٹیگس