Jun ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے امور میں مداخلت پر طالبان کی تنقید

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ دوسرے ملکوں کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصول کا خیال رکھے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ روزا اوتونبایوا کے سلامتی کونسل میں دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ حقائق کے منافی اور غلط معلومات سے بھری ہوئی ہے۔
طالبان کی وزارت خارجہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عدم مداخلت کے اصول کا احترام کریں اور ہمارے داخلی امور میں ہر قسم کی مداخلت سے گریز کریں۔
افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ روزا اوتونبایوا نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا تھا کہ طالبان ایک طرف تو اپنی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ عورتوں اور بچیوں پر پابندیاں لگاتے ہیں کہ جو اقوام متحدہ کے منشور میں درج اقدار اور اصولوں سے تضاد رکھتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب تک طالبان کی حکومت افغان عورتوں اور بچیوں کے خلاف پابندیاں ختم نہیں کرتی اس کو تسلیم کرنا ممکن نہیں ہے۔

ٹیگس