سفارتی سطح پر اسرائیل کو ملی بڑی شکست
Jul ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
سفارتی سطح پر اسرائیل کو ایک اور شکست ہوئی ہے اس لئے کہ سعودی عرب نے اسرائیلی نمائندوں کو یونیسکواجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: روس کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے صیہونی حکومت کے نمائندوں کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو(UNESCO) کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ابھی تک صیہونی حکومت کے نمائندوں کو ریاض میں یونیسکو کے ستمبر کے اجلاس میں شرکت کی اجازت کیلئے کسی بھی دستاویز پر دستخط نہیں کیا ہے۔
مغربی سفارت کاروں اور صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اس دستاویز پر دستخط نہ کرنے کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا ہے تاہم اس نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل کی حکومت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔