صیہونی فوجیوں کے حملے میں 12 فلسطینی زخمی
Jul ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غرب اردن کے شہر جنین میں صیہونیوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد فلسطینی مجاہدوں کی صیہونیت مخالف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے اس درمیان صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر غرب اردن کے شہر رام اللہ پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین کی ہلال احمر امدادی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رام اللہ کے مضافاتی علاقے، قبیا پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر کے 12 فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ الخلیل کے سیمیا کے علاقے بھی صیہونیوں کے حملوں سے محفوظ نہ رہ سکے جہاں غاصب فوجیوں نے حملے کر کے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے سلواد شہر پر بھی حملہ کیا جہاں انھیں فلسطینی نوجوانوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔