Jul ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں معاشی بحران ایک پروپیگنڈا ہے: افغان وزیر خارجہ

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے ملک میں معاشی بحران کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک تقریر کے دوران کہا کہ افغانستان کی معیشت اس سے قبل ایک جنگی معیشت اور منشیات کی تجارت اور بدعنوانی سے وابستہ تھی لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف پابندیوں اور عالمی برادری کے دباو کے باوجود ملک میں کرنسی کی قدر مستحکم ہے اور ملک کی معیشت بنیادی تنصیبات کے منصوبوں پرعمل درآمد سے ترقی کرے گی۔

طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ  کا یہ بیان ایسے میں سامنےآیا ہے کہ جب اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے کو آرڈینیٹرسمیت انسان دوستانہ اداروں نے افغانستان میں معاشی بحران، بھوک اور غربت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تقریبا 2 ماہ قبل افغانستان کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں کہا تھا کہ افغانستان میں 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے کہ جن میں سے 60 لاکھ افراد قحط کا شکار ہیں۔

ٹیگس