Jul ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق میں غائب ہونے والی اسرائیلی جاسوس کہاں ہیں؟

عراق میں مہینوں سے لاپتہ رہنے والی اسرائیلی- روسی شہری الزبتھ تسرکوف کی شناخت کے حوالے سے شائع رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ صیہونی فوج کی ایک افسر ہے اور شام اور عراق میں تل ابیب اور واشنگٹن کی جاسوسی ایجنسیوں کے لیے کام کرتی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: عراق میں الزبتھ تسرکوف کی گمشدگی کی خبریں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی- روسی محقق ہیں، گزشتہ چند دنوں کے دوران علاقائی میڈیا میں کافی کوریج مل رہا ہے۔

المیادین چینل کی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں اس مسئلے پر روشنی ڈالی ہے اور خطے کے کچھ ممالک میں تسورکوف کی سرگرمیوں کی نوعیت کے مزید پہلوؤں کو واضح کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق الزبتھ تسرکوف کی گمشدگی کی خبر نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور عسکری اداروں میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ غاصب اسرائیل نے چند ماہ قبل ان کی گمشدگی کا اعتراف کیا تھا۔

المیادین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ تسرکوف نے جو ابتدا میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے طور پر جانی جاتی تھی، مارچ میں صیہونی حکومت سے اپنا رابطہ منقطع کر لیا۔

درحقیقت اس معاملے کو اسرائیل میں چار ماہ تک خاموش رکھا گیا۔ میڈیا میں ان کی گمشدگی کی خبر شائع ہونے تک غاصب حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر نے بغداد کے علاقے کرادہ سے ان کے لاپتہ ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے حزب اللہ عراق بٹالین پر ان کے اغوا کا الزام عائد کیا اور عراقی حکومت کو ان کی حفاظت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ٹیگس