یورپی ممالک شامی عوام پر پابندیاں عائد کر کے انہیں اجتماعی سزا دے رہے ہیں: شامی پارلیمنٹ
شام کی پارلیمنٹ نے ایک باضابطہ بیان جاری کر کے یورپی پارلیمنٹ کے مداخلت پسندانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شامی پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی حکام حقیقت کو توڑ مروڑ کر اس طرح پیش کر رہے ہیں جیسے شام کے عوام کی موجودہ حالت میں ان کی پالیسیوں کا کوئی عمل دخل نہیں رہا ہے۔
شام کی پارلیمنٹ کے بیان میں آیا ہے کہ یورپی ممالک، شام کے عوام پر معاشی پابندیاں عائد کر کے انہیں اجتماعی سزا دے رہے ہیں جو کہ تمام عالمی قوانین کے منافی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے گھناونے اقدامات کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے شام میں انسانی المیے کے رونما ہونے کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں شام میں امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں اور واشنگٹن کے فوجیوں کے دہشتگردانہ اقدامات کو سرے سے نظر انداز کر دیا گیا ہے۔