Jul ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • غزہ تحریک مزاحمت کا مضبوط قلعہ ہے: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کے رہنماوں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ تحریک مزاحمت کا ایک مضبوط قلعہ، غاصبوں کے خلاف جدوجہد کے قواعد کی تبدیلی کا مرکز اور طویل مدت میں مزاحمت کیلئے اسٹریٹیجک سینٹر ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی موجودہ انتہا پسند کابینہ، فلسطین کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے اور فلسطینی قوم کو غرب اردن کے مغربی علاقوں کے موجودہ حقائق کی تبدیلی، زمان و مکان کے اعتبار سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کی تقسیم اور صیہونی بستیوں کی توسیع جیسے غاصب صیہونی حکومت کے ناپاک و شرمناک منصوبوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہنا ہو گا۔

فلسطین کے مقامی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں کے عوام نے غرب اردن میں سیاسی گرفتاریوں اور تحریک مزاحمت کے گروہوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں کی جارحیت کی مذمت میں مظاہرے کئے۔

ٹیگس