Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • سوڈان میں خانہ جنگی، 30 لاکھ سوڈانی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور

سوڈان کے مختلف علاقوں میں متحارب فریقوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی کے تناظر میں 15 اپریل  کو خانہ جنگی شروع ہوئی جس میں متحارب فریقوں کو اب تک بھاری جانی و مالی نقصان پہنچ چکا ہے۔
خرطوم کے اطراف کے علاقوں میں ہفتہ کے روز بھی متحارب فریقوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں، جبکہ دارفور کے نیالا شہر میں بمباری اور توپ خانے سے گولہ باری کی گئی جن میں 16 افراد ہلاک ور متعدد زخمی ہوئے۔
سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی کے تناظر میں 15 اپریل کو خانہ جنگی شروع ہوئی جس میں دونوں متحارب فریقوں کو اب تک بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچ چکا ہے اور تقریبا 30 لاکھ سوڈانی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ٹیگس