Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • افغانستان: محرم الحرام کے دوران عزاداری پر عائد پابندیوں کو  فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ

افغانستان کے شیعہ مسلمانوں نے محرم الحرام کے دوران عزاداری پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل شیعہ علما کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اس ملک کے علماء اور اہم شخصیات نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران عزاداری پرعائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرے۔
اجلاس کے شرکاء نے عزاداران حسینی کے ساتھ سخت برتاو کرنے اور کابل کے مختلف علاقوں سے عزاداری کے پرچموں اور علم کو اتارنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
افغانستان کی شیعہ علما کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے طالبان انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ  پرچم اور علم لگانے اور عزاداری کے پروگراموں میں رکاوٹ نہ ڈالے۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت نے اس سال کابل میں محرم کے پروگراموں پر وسیع پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں میں کابل کے بعض شیعہ علاقوں میں دکانوں، گھروں اور یہاں تک کہ مساجد سے محرم کے پرچموں اور علم کو ہٹا دیا ہے۔

ٹیگس