صیہونیوں کے خلاف استقامتی محاذ کے جوانوں کی کارروائی
Jul ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت کا استقامتی محاذ کے جوان دندان شکن جواب رہے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلامی استقامت کے جوانوں نے صیہونیوں کے خلاف 16 کارروائیاں انجام دیں۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر معطی کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ کے جوانوں نے غرب اردن اور مقبوضہ قدس میں صیہونی فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے راکٹ داغے، فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد ان کی طرف پھینکا۔
واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت کا اب فلسطین کی استقامتی تحریکیں بھر پور جواب دے رہی ہیں۔