حزب اللہ کے حوالے سے اسرائیل کا دعوی بے بنیاد ہے: لبنانی وزیر خارجہ
لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے شبعا کی ذرعی اراضی میں حزب اللہ کے خیموں کے بارے میں بیروت کو پیغام دیا تھا جس پر اس کے مقبوضہ ہونے کے بارے میں لبنان کی حکومت نے سخت جواب دیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے یونیفل سے موسوم اقوام متحدہ کی امن محافظ فورس کے ساتھ ایک گفتگو کی، جو لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کا تعین کرنے کیلئے سہ فریقی نشست کے دائرے میں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی بری، بحری اور فضائی اعتبار سے قرار داد نمبر 1701 کی مسلسل خلاف ورزی کرتے رہے۔
لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 بڑے ملکوں کے سفیر ان کے پاس آئے تھے جنہوں نے شبعا کی زرعی اراضی میں حزب اللہ کے خیموں کے بارے میں گفتگو کی۔ تاہم ان کا جواب یہی تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کو شبعا کے مقبوضہ ہونے کے بارے میں بات کرنی چاہئیے تھی۔ نہ کہ وہاں موجود خیموں کے بارے میں کوئی بات کرتی۔
واضح رہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے شبعا میں حزب اللہ کے خیموں کی تصاویر کے ساتھ دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ کے جوانوں نے مقبوضہ فلسطین کے 30 کل میٹر اندر دو خیمے لگائے ہیں جن میں رینجرز تعینات ہیں۔